ٹوبہ ٹیک سنگھ،روبیلاو خسرہ اور پولیو سے بچاؤ کی 12 روزہ مہم کاافتتاح

منگل 16 نومبر 2021 00:07

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میںروبیلاو خسرہ اور پولیو سے بچاؤ کی 12 روزہ مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنرعمر جاویدنے ڈی ایچ کیو ہسپتال میںانسداد پولیو کے قطرے پلا کرکیا ،اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرکاشف باجوہ سمیت ہیلتھ افسران بھی موجود تھے،افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں بچوں کو روبیلاو خسرہ کے انجکشن لگائے اور پولیو کے قطرے پلائے گئے،ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا کہ 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک عمر کے بچوں کو روبیلاو خسرہ کے انجکشن لگائے جائیں گے جبکہ انسداد خسرہ مہم میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 582 ٹیمیں9لاکھ 36ہزاز بچوں کو روبیلاو خسرہ کے انجکشن لگائیں گی،ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی کہ والدین اور سول سوسائٹی اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلاکے انجکشن ضرور لگوائیں،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بچوں کو خسرہ اور پولیو کے مہلک اثرات سے بچانے کیلئے 15 نومبر سے بھرپور مہم شروع کردی ہے، اس مہم کو کامیاب کرنے کیلئے محکمہ صحت اور انتظامیہ بھرپور اقدامات مکمل کر لئے ہیں،انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں تاکہ اس مہم کے اہداف حاصل کئے جاسکیں،انہوں نے کہا کہ 12 روزہ مہم کے دوران ہر گھر تک فیلڈ ٹیمیں خسرہ ویکسین لگائیں گی

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں