ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دوگرفتار

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:11

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے در ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اڈا پھلور سے کالعدم تنظیم کے دوکارکن گرفتار کئے گئے ہیں، ملزمان سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے ملزمان کی شناخت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مردان کا سرتاج اور نوشہرہ کا محمد وصال شامل ہیں جو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مذموم کارروائیوں کا ارادہ رکھتے تھے، ملزمان پر دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں