امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس

ہفتہ 25 دسمبر 2021 14:13

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان کی زیر صدارت ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں ضلع بھر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز سے فرداً فرداً کارکردگی رپورٹ لی گئی ، ڈی پی اونے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو ڈکیت گینگز کو ٹریس آئوٹ کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ، اس کے ساتھ ساتھ رسہ گیروں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں ، اشتہاری ملزمان اور خصوصی طور پر شراب فروخت کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی،ڈی پی او نے شرکاء کو ہدایت کی کہ پینڈنگ درخواستیں جلد از جلد نمٹائی جائیں اس سلسلہ میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اس کے علاوہ گینگ ریپ،زنا بالجبر، خلاف وضع فطری اور نقب زنی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ،ڈی پی او نے حکم دیا کہ لوکل اینڈ سپیشل لاء اور دیگر کارروائی کے مقدمات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،مثل مقدمہ جات کے چالان آن لائن سسٹم میںاپ لوڈ کر کے بروقت عدالت میں جمع کروائے جائیں اور مقدمات کا تمام ریکارڈ بلا تاخیر پول کام پر اپ لوڈ کیا جائے تا کہ انہیں آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جاسکے،دوران میٹنگ ڈی پی اونے کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیااس کے علاوہ شر پسند اور تخریب کار عناصر کی نقل و حرکت کو مسلسل مانیٹر کرنے کی ہدایات کیں، کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شراب فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کرنے کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹنے کا حکم دیا ، تمام افسران و ملازمین پولیس کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں