ٹوبہ ٹیک سنگھ میںگھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

بدھ 5 جنوری 2022 21:52

ٹوٹہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2022ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گائوں میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے گھر میں موجود 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 بچیاں بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔گھر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ، شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قرار دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments