ٹوبہ ٹیک سنگھ،سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا

بدھ 18 مئی 2022 23:39

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا ۔غلام حسین ولد محمد یعقوب سکنہ محلہ عرفات ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سٹی پولیس کو درخواست دی کہ دوپہر کے وقت اس کا بھانجا عبداللہ ولد محمد قاسم بعمر 10سال حافظ ہیر کٹنگ شاپ پر بال کٹنگ کروانے کیلئے گیا وہاں سے ملزمان نے سائل کے بھانجے کو ورغلا کر موٹر سائیکل پر بیٹھا لیا اور اغواء کر کے لے گئے ۔

معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ایس ایچ اوتھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین فوری طور پر تمام حالات و واقعات ڈی ایس پی صدر سید آصف علی شاہ اورڈی پی اوٹوبہ نجیب الرحمان کے علم میں لائے،ڈی پی او کی ہدایت پرپولیس نے بجرم363ت پ مقدمہ درج کیا ،اور بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان وسیم اکرم ولد شبیر حسین ساکن چک نمبر 233گ ب سکنہ سٹی جڑانولہ ضلع فیصل آباد،صائمہ صدیق سکنہ 222/TDAتھانہ فتح پور لیہ،دلاور عر ف فرحان قوم مہانہ سکنہ فتح پور 100/TDAلیہ اور محمد صدیق عرف فوجی ولد شفیع قوم مہانہ سکنہ 100/MLتھانہ فتح پو ر کوگرفتار کیاجن کے قبضہ سے اغواء شدہ 10سالہ بچہ عبداللہ ولد محمد قاسم کو بازیاب کروایا۔

ملزمان دلاور عرف فرحان اورصدیق عرف فوجی تھانہ فتح پو ر ضلع لیہ کے اشتہاری ملزمان تھے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں