۷ متوقع سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں، عمر جاوید

۷ دریائوں میں پانی کی صورتحال کو صوبائی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ ضلعی فلڈ کنٹرول روم میں مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے،دریائے راوی میں پانی کے متوقع اضافہ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

بدھ 18 مئی 2022 21:50

&ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ متوقع سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ دریائوں میں پانی کی صورتحال کو صوبائی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ ضلعی فلڈ کنٹرول روم میں مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔دریائے راوی میں پانی کے متوقع اضافہ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے متوقع سیلاب کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد بنیل ریاض سندھو اورتمام متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس بابت امدادی کاروائیوں کیلئے استعمال ہونے والی مشینری اور آلات بھی درست حالت میں موجود رکھیں جبکہ تمام محکمے آپس میں موثر کوآرڈی نیشن فعال رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک، صحت، ریسکیو1122، ڈیزاسٹر منیجمنٹ سمیت تمام متعلقہ محکمے فلڈ ریلیف پلان پر عمل پیرا ہوکر کسی بھی ناگہانی کی صورت میں متاثرین کو ریلیف فراہم کریں گے جبکہ دریائی نشیبی علاقوں میں مقامی آبادی کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع کے تمام حفاظتی بندوں کی مضبوطی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ عوام کو سیلابی صورتحال بارے آگاہی دینے کیلئے ضلعی ہنگامی کنٹرول روم بھی 24گھنٹے فعال ہیں۔انہوںنے محکمہ انہار کے افسران پر زور دیا کہ وہ موقع پر موجود تمام امورکی کڑی نگرانی کریں اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دورکریں

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں