ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پیر 23 مئی 2022 15:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ کپٹین ریٹائرڈ ڈاکٹر اسد اکرم، ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹر شہاب عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے،وطن عزیز میں پولیو جیسے موذی مرض کی موجودگی انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کے دو قطرے اپنے بچوں کو پلانا سب والدین کا فرض ہے۔پولیو سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے جیسے حاصل کرنے کے لئے ہر بچے تک پولیو ویکسین کے قطرے پہنچانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں پانچ روزہ پولیو مہم23مئی سے شروع ہو کر 27مئی تک جاری رہے گی،اس دوران مہم تمام پولیو ٹیموں کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی اور انہیں مکمل سکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں