ٹوبہ ٹیک سنگھ،آگ لگنے سے شادی ہال میں پڑا سامان اور قیمتی گاڑی جل گئی

ہفتہ 6 اگست 2022 21:26

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) آگ لگنے سے شادی ہال میں پڑا سامان اور قیمتی گاڑی جل گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اکال والہ روڈ پر چک نمبر 330ج ب (سیووال) کے قریب شگن میرج ہال میں (یوپی ایس) کی بیٹری کے پھٹنے سے لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہال میں پڑا قیمتی سامان جل گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر فائٹر ز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،ریسکیو آپریشن کے دوران تمام افراد کو عمارت سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں