اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کاروزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ

بدھ 10 اگست 2022 22:15

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ زاہد سہیل نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت اشیاءخوردونوش اور سبزیوں وپھلوں کی سستے نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیادپر منعقدہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے سمیت پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے کسی بھی عنصر کو مصنوعی مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں اور مارکیٹوں کے وزٹس کرکے مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کروایں موقع پر موجود صارفین سے خرید کی گئی اشیاء بارے ریٹس کی جانچ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کا فوکس ہے تاکہ شہریوں کو مہنگائی سے چھٹکارا حاصل ہو۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں