پہلی کلاس سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 12 اگست 2022 22:44

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پہلی کلاس سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں ہر جماعت کیلئے قرآن پاک کی لازمی ناظرہ تعلیم کا باقاعدہ سلیبس اور شیڈول مرتب کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے پرائیویٹ سکولز کے مالکان وسربراہان سے قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم کو تعلیمی سلیبس میں شامل کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران تمام سکولز میں طلبا و طالبات کو قرآن پاک کی دی جانے والی تعلیم اور دیگر انتظامات کے جائزہ کیلئے سکولز کے دورے بھی کریں گے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری و نجی سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں قرآن پاک ناظرہ کا باقاعدہ ایک پیریڈ شامل کیا گیا ہے، تاکہ تمام طلبا و طالبات کو روزانہ کی بنیاد پر قرآن پاک کی تعلیم دی جا سکے۔

\378

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں