ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ضلع بھر میں جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات پروقار انداز میں منائی گئیں

اتوار 14 اگست 2022 19:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ضلع بھر میں جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات پروقار انداز میں منائی گئیں، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی دفتر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری امجد علی جاوید نے جشن آزادی کا کیک کاٹا،اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما ؤں میاں شیراز اشرف،عمر فاروق باجوہ ایڈووکیٹ،چوہدری ناصر اقبال ایڈووکیٹ،چوہدری رضوان اظہر ناز،محمد احسان،ملک فیض الرسول سمیت ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،چوہدری امجد علی جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے آزادی پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر ملک و ملت کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی،دریں اثناء ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں بھی جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا،جہاں صدر منظور احمد ناز،نائب صدر رانا عمران احمد خاں،محمد یاسین چوہدری،چیئرمین ڈاکٹر نوید اختر غازی،رانا محمد خاں،میاں زاہد پرویز،ساجد مجید انور،عمر فاروق باجوہ ایڈووکیٹ،حافظ حفیظ الرحمن،میاں اسد قادری،محمد شاہد ملک سمیت دیگر نے جشن آزادی کا کیک کاٹا،اور شہدائے آزادی کو خراج تحسین پیش کیا،جشن آزادی کی پروقار تقریب مدرسہ اویسیہ جگنو پارک میں بھی منعقد ہوئی،جسکی صدارت مہتمم مدرسہ حافظ حفیظ الرحمن نے کی،جبکہ تقریب میں مدرسہ کے بچوں نے یوم آزادی کے حوالہ سے تقاریر کیں،اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام کے ضلعی دفتر میں بھی جشن آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں ضلعی امیر حافظ محمد اسماعیل احرار اور نائب امیر مولانا محکم الدین نے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی،اور شہدائے آزادی پاکستان کے درجات کی بلندی ملک و ملت کی ترقی و استحکام کیلئے دعا کی۔

\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں