ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی پرمسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ٹوبہ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

اتوار 14 اگست 2022 19:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) یوم آزادی پاکستان شہداء اور غازیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کا حصول ممکن بنایا ۔ان خیالات کا اظہار ناظم پنجاب بلال ربانی نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ٹوبہ کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایم ایس او کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول تا کلمہ چوک تک”LOVE“ پاکستان طلبہ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی میں کثیر تعداد میں کالجز, یونیورسٹیز کے طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم پنجاب بلال ربانی کا کہنا تھا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ وطن عزیز سے تعلق رکھنے والا ہر شہری مملکت خدادا پاکستان کو قائد و اقبال کا فلاحی اور اسلامی پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

جس کیلئے مسلمانان پاک و ہند نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دو قومی نظریے کی روشنی میں پاکستان معرض وجود میں آیا آج مملکت خداداد پاکستان جن حالات و مسائل سے دوچار ہے اسکے حل کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ان مسائل کا حل نظام اسلام میں ہے،جسکا ماڈل مدینہ طیبہ کی ریاست میں حضرات صحابہ کرام نے پیش کیا، آج کے دن ان شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ وطن عزیز کے حصول کیلئے قربان کیا، اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ کیا، شرکاء نے کشمیر میں جاری مظالم کی بھی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مظالم رکوانے کی اپیل کی۔\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں