ٹوبہ ٹیک سنگھ: سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کا مفت آٹا فراہمی کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 24 مارچ 2023 23:15

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) سیکرٹری سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب قیصر سلیم نے رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کے ریلیف پیکج کے تحت لگائے گئے مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر انعم فاطمہ کے ہمراہ مفت آٹا تقسیم پوائنٹس کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ انعم فاطمہ نے آٹا تقسیم کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی۔سیکرٹری سکول اینڈ ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب قیصر سلیم نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹا تقسیم پوائنٹس انتظامات کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹا تقسیم پوائنٹس پر زیادہ ہجوم جمع نہ ہونا انتظامیہ کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ماہ صیام میں مستحق گھرانوں کو مفت آٹا فراہمی کیلئے خصوصی پیکج دیا ہے، جس کے تحت ہر گھر کے سربراہ کو ایک ماہ میں مرحلہ وار10کلو گرام آٹا کے تین تھیلے فراہم کئے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مفت آٹا تقسیم پوائنٹس کے آغاز میں ہونے والے رش کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی تبدیل کی اور ہر پوائنٹس پر کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیاتاکہ کم وقت میں زیادہ افراد کو آٹا فراہم کیا جا سکے جبکہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 30 سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں جس کے باعث صورتحال میں مزید بہتری آئی۔ علاوہ ازیں لوگوں کی سہولت کیلئے ہر آٹا تقسیم پوائنٹ پر سْپر سم بھی فراہم کی گئی ہے جو ہر طرح کے اہل شناختی کارڈ کو سکین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں