گوجرہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑیوں میں خوفناک تصادم سات افراد جاں بحق

بدھ 26 اپریل 2023 11:00

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2023ء) دھرم کوٹ اڈا کے قریب پینسرہ کی طرف سے آنے والا تیز رفتار مزدہ ٹرک گوجرہ کی طرف سے آنے والی ہائی ایس مسافر وین سےٹکرا گیا۔تصادم کے باعث مزدہ میں آگ لگ گئی اورمسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے مزدہ میں موجود ایک شخص جبکہ وین میں موجود 6 افراد جھلس کرموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مسافروین میں کل 25 افراد سوار تھے ،جن میں سے چھ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پرایس ایچ او تھانہ نواں لاہور اور پٹرولنگ پولیس چوکی 279 ، ریسکیو 1122ٹیمیں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے دو افراد کی موقع پر شناخت ہوئی ہے جن میں محمد اکرم ولد محمد اسحاق قوم جٹ سکنہ46 گ ب اوردستگر ولد وارث قوم آرائیں سکنہ 46 گ ب فیصل آباد باقی افراد کی شناخت ابھی تک نہ ہوسکی ہے اور شناخت کا عمل جاری ہے۔\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں