تیز رفتاری ہائی ایس مسافر وین اور مزدہ میں تصادم ،مزدہ میں آگ لگ گئی اور وین کا سلنڈر پھٹ گیا،7مسافر جاں بحق جبکہ 25افراد زخمی ہوگئے

بدھ 26 اپریل 2023 17:25

ج*ٹوبہ ٹیک سنگھ /فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2023ء) تیز رفتاری ہائی ایس مسافر وین اور مزدہ میں تصادم ،مزدہ میں آگ لگ گئی اور وین کا سلنڈر پھٹ گیا،7مسافر جاں بحق جبکہ 25افراد زخمی ہوگئے اور5شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں دومسافر کا تعلق فیصل آباد ہے،آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے مزدہ اور ہائی ایس کے تصادم کا نوٹس لے لیا آن لائن کے مطابق تھانہ نواں لاہور کے علاقہ 278 ج ب اڈا دھرم کوٹ پینسرہ کی طرف سے آنے والے مزدہ نمبری FDD4520 جو تیز رفتاری کی وجہ سے گوجرہ کی طرف سے آنے والی ہائی ایس مسافر وین نمبری SAR/4557 سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

تھوڑی دیر کے بعد مزدہ میں آگ لگ گئی اور وین کا سلنڈر پھٹ گیا ، وین میں موجود 6 مسافر اور مزدہ میں موجود 1 شخص کی موقع پرجاں بحق ہوگئے دیگر 25مسافر زخمی ہوئے ہیں ،حادثے کی اطلاع ملنے ہی اطلاع ملنے پرمقامی پولیس ، پٹرولنگ پولیس چوکی 279، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر گئیں بتایاہے گیا ہے کہ وین میں 25 افراد سوار تھے وین میں سوار،5 مسافر شدید زخمیوں کو منتقل کر دیا گیاہے دیگر معمولی زخمی کو ا جنکی حالت ابتدائی اطلاع کے مطابق خطرے سے باہر ہے دو افراد کی موقع پر شناخت محمد اکرم ولد محمد ولد محمد اسحاق قوم جٹ سکنہ. 46 گ ب فیصل آباد اور(2)دستگر ولد وارث قوم آرائیں سکنہ 46 گ ب فیصل آبادسے ہوئی ہے علاوہ ازیں آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا علاقہ تھانہ نواں لاہور ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مزدہ اور ہائی ایس کے تصادم میں 7افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا ،سینئر افسران کو فوری موقع پر پہنچنے زخمیوں کو فوری ہسپتال اور اور زیرنگرانی علاج معالجہ کروانیکی ہدایات کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں