ٹوبہ ٹیک سنگھ،نواں لاہور کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

بدھ 26 اپریل 2023 20:55

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2023ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نواں لاہور کے قریب ٹرک اور وین میں تصام ہوا،حادثے کے بعد وین میں لگا سلنڈر پھٹ گیاجس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق نواں لاہورکے قریب مسافر وین اورمنی ٹرک میں تصادم ہوا جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں آٹھ مسافرجھلس کر جاں بحق اورپندرہ زخمی ہوگئے۔لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جاں بحق افراد میں سے دو افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی جبکہ چھ لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والی مسافروین سمندری سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں