ٹوبہ ٹیک سنگھ، چوتھی کلاس کی طالبہ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد کرلی گئی

ہفتہ 27 مئی 2023 23:37

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2023ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چوتھی کلاس کی طالبہ کی درخت سے لٹکتی لاش ملی ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چوتھی جماعت کی طالبہ 2 روز سے لاپتہ تھی جس کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

(جاری ہے)

بچی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ 11 سالہ لڑکی چوتھی جماعت کی طالبہ تھی، دو روز قبل سکول گئی مگر سکول نہ پہنچی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، لاش ہسپتال منتقل کردی گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں