ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122کے کا سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کیلئے فلڈ مو ک ایکسر سائز کا انعقاد

پیر 29 مئی 2023 22:51

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122کے زیر اہتمام سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالہ سے دریائے راوی کنارے تارا حویلی پر فلڈ مو ک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا ۔ فلڈ موک ایکسرسائز کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد تھے۔ فلڈ مو ک ایکسر سائز میں ریسکیو1122،میونسپل کمیٹیز، زراعت،لائیو سٹاک،ہیلتھ،سول ڈیفنس،انہار،پنجاب پولیس،سکول ایجوکیشن،ہائی ویز و دیگر محکموں نے حصہ لیا اور سٹال لگائے۔

ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے جانیوالے سٹالز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی جانب سے انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ،فلڈ اینڈ میڈیکل ایکوئپمنٹس کے سٹالز بھی لگائے گئے جہاں ڈپٹی کمشنر کو ان ایکوئپمنٹس کی فنکشنیلٹی اور استعمال کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی گئی، اسکے ساتھ ساتھ ریسکیورز کی جانب سے کشتی رانی، ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے جیسی مشقوں سمیت میڈیکل فرسٹ ایڈ، سکوبا ڈائونگ، لائن سرچ،تیراکی اور غوطہ خوری کی عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کا کہناتھاکہ موک ایکسرسائز کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار رہنا ہے، اس وقت سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے ریڈی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122ور تمام اداروں کی تیاری کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا آسان کام نہیں ہے لیکن ریسکیو 1122 احسن طریقے سیاپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے ریسکیو کے افسران اور جوانوں میں پبلک سروس کا جذبہ سب سے زیادہ ہے، امید کرتا ہوں کہ اس طرح کی سرگرمیاں اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس ہیلتھ، ریونیو، لوکل گورنمنٹ باہم کوآرڈینیشن کے ساتھ اسی جوش و جذبہ کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے اس موقع مزید کہا کہ بلا شبہ ریسکیو 1122 اپنی کارکردگی، رسپانس اور تیاری کے حوالہ سے دیگر اداروں کے لئیے ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ریسکیورز کو انکی بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں