پنجاب حکومت شعبہ صحت کیلئے خصوصی طور پر گرانقدر فنڈز فراہم کر رہی ہے، عامر اعجاز اکبر

مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،انسانی خد مت کے جذبہ کے تحت مشن بھر پور طریقے سے جاری رکھیںگے، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ہفتہ 11 فروری 2017 17:18

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر عامر اعجاز اکبرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شعبہ صحت کے لئے خصوصی طور پر گراں قدر فنڈز فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا خواب شر مند ہ تعبیر ہو سکے، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد نواز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبد الغفور چوہدری، ڈسٹر کٹ مانیٹرننگ آفیسر کاشف نواز ملک ،سابق ضلعی ناظم چوہدری عبدالستار ،ڈسٹر کٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد ، ایم ایس ڈاکٹر آصف حمید سلیمی ،ڈاکٹر سکندر خاں مجاہد ،ڈاکٹر فرحان جاوید ،چوہدری طالب حسین ،میاں عبد الستار، محمد افضل گجراور رائے عبد الشکو ر مارتھ سمیت دیگر ممبران کمیٹی بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنرعامر اعجاز اکبرنے کہا کہ مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اور انسانی خد مت کے جذبہ کے تحت مذکورہ مشن کو بھر پور طریقے سے جاری رکھیں اس سلسلہ میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا، اجلاس سے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو صحت اور علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو 100فیصد ادویات کی مفت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،تاکہ عوام الناس کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات مستفید ہوںانہوں نے مزید کہا کہ باہر سے آنے والوں لوگوں کے لئے سایہ دار جگہ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ماحول کو صاف رکھنے کیلئے سایہ دار درخت کے علا ئوہ پھولدار پودے بھی لگائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں