کمالیہ: فو ڈ انسپکٹر کی کاروائیاں

غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج

بدھ 22 فروری 2017 19:34

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) فو ڈ انسپکٹر کی کاروائیاں ، غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج۔ گذشتہ روز غلام مصطفی فوڈ انسپکٹر نے منظورسینٹری وکرکے ہمراہ دوران چیکنگ رجانہ روڈ پر واقع ایک پیزا ہٹ سے کھلا کیچپ اور ذیشان کالونی کمالیہ سے ایک دکان سے کراچی نمکو کے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری بھجوائے جو غیر معیاری ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے فوڈ انسپکٹر کی تحریری درخواستوں پر محمد سلیم اور غلام رسول کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں