ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاتون کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 3بار سزائے موت کا حکم سنادیا

ہفتہ 25 فروری 2017 19:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز نے تھانہ چٹیانہ کی فرزانہ کوثر کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے غلام مصطفی کو 3بار سزائے موت کا حکم صادر کیا، استغاثہ کے مطابق مقتولہ کے خاوند سکندر علی کے حقیقی بھانجے احسن علی نے اپنے دوستوں غلام مصطفی ولد فلک شیر اوڈھ چک نمبر287گ ب ٹوبہ،عابد علی چکنہ چک نمبر284گ ب ٹوبہ کے ہمراہ اس کی غیر موجودگی میں اسکی بیوی 30سالہ فرزانہ کوثر اور اس کے دو بیٹوں 4 سالہ حسن رضا،اور ڈھائی سالہ علی رضا کو ورغلا کر اغوا کر کے لے گئے ، تلاش کرنے پر نہر گو گیرہ برانچ سے ایک عورت اور 2بچوں کی نعشیں ملی جنہیں شناخت کر لیا گیا ، جس پر تھانہ چٹیانہ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چا لان عدالت میں پیش کر دیا جس پر فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر غلام مصطفی کو تین بار سزائے موت6لاکھ روپیہ معاوضہ مقتولہ کے ورثاکو عد م ادائیگی 6ماہ قید، اور دیگر جرم میں 10سال قید 50ہزار روپیہ جرمانہ عدم ادائیگی 6ماہ قید ،10سال قید 2دفعہ 50ہزار روپیہ جرمانہ عدم ادائیگی 6ماہ قیداور 3سال قید 3دفعہ ڈیڑھ سال جرمانہ عدم ادائیگی 6ماہ قیدکی سزا کا حکم سنایا گیا، یاد رہے کہ اسی مقدمہ کے مجرم احن علی کو پہلے ہی کم عمری کی وجہ سے عمرقید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں