دہشت گردی کے واقعات ملک کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک کو ناکام بنانے کی غیر ملکی سازشوں کا حصہ ہیں ،محمد جنید انوار چوہدری

ہفتہ 25 فروری 2017 19:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی وچیئرمین استحقاق کمیٹی محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں ،حالیہ دہشت گردی کے واقعات ملک کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک جیسے منصوبوں کو ناکام بنانے کی غیر ملکی سازشوں کا حصہ ہیں ،محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے ،اور اس کے خاتمہ کیلئے حکومت اور مسلح افواج عوامی امنگوں کے مطابق کام کررہی ہیں ،سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ،اور پاکستان کے شہریوں کو روزگار کیلئے بیرون ممالک جانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات بروئے کار لارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں