ٹوبہ ٹیک سنگھ، فرزانہ کوثر قتل مقدمہ،غلام مصطفی کو 3بار سزائے موت

ہفتہ 25 فروری 2017 20:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز نے تھانہ چٹیانہ کی فرزانہ کوثر کے قتل کا مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ، غلام مصطفی کو 3بار سزائے موت کا حکم صادر کیا، استغاثہ کے مطابق مقتولہ کے خاوند سکندر علی چیچہ وطنی کا رہائشی ہے اسکے حقیقی بھانجے احسن علی نے اپنے دوستوں غلام مصطفی ولد فلک شیر اوڈھ چک نمبر287گ ب ٹوبہ،عابد علی چکنہ چک نمبر284گ ب ٹوبہ کے ہمراہ اس کی غیر موجودگی میں اسکی بیوی 30سالہ فرزانہ کوثر اور اس کے دو بیٹوں 4 سالہ حسن رضا،اور ڈھائی سالہ علی رضا کو ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گئے جن کی واپسی کا ملزمان وعدہ رہے ، ان کو گواہان نے کار میں لے جاتے دیکھا، تلاش کرنے پر نہر گو گیرہ برانچ سے ایک عورت اور 2بچوں کی نعشیں پانی میں بہہ کر چک نمبر325گ ب سے ملی جنہیں شناخت کر لیا گیا ، جس پر تھانہ چٹیانہ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/1، 34ت پ کا مقدمہ درج کرکے چلان عدالت میں پیش کر دیا جس پر فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر غلام مصطفی کو تین بار سزائے موت6لاکھ روپیہ معاوضہ مقتولہ کے ورثاکو عد م ادائیگی 6ماہ قید، اور دیگر جرم میں 10سال قید 50ہزار روپیہ جرمانہ عدم ادائیگی 6ماہ قید ،10سال قید 2دفعہ 50ہزار روپیہ جرمانہ عدم ادائیگی 6ماہ قیداور 3سال قید 3دفعہ ڈیڑھ سال جرمانہ عدم ادائیگی 6ماہ قیدکی سزا کا حکم سنایا گیا، یاد رہے کہ اسی مقدمہ کے مجرم احن علی کو پہلے ہی کم عمری کی وجہ سے عمرقید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں