کبڈی کے انٹر نیشنل کھلاڑی د شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:49

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) کبڈی کے انٹر نیشنل کھلاڑی قومی کبڈی ٹیم اور پاکستان آرمی کے مایہ ناز کبڈی کھلاڑی محمد شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گائوں چک نمبر 320ج ب کا رہائشی محمد شکیل جٹ موٹر سائیکل پر اپنے گائوں سے ٹوبہ شہر آرہا تھا کہ راستہ میں گوجرہ روڈ پر بھلیر پلی کے قریب تیز رفتار ڈالے نے ٹکر مار دی ،جس کے نتیجہ میں محمد شکیل جٹ انتہائی زخمی ہوگیا ،اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،پاکستان آرمی اور قومی کبڈی ٹیم کی طرف سے محمد شکیل جٹ نے انٹر نیشنل سطح پر بھارت ،کینیڈا اور دیگر ممالک کے ساتھ کبڈی میچ کھیلے ،اور اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو فتح دلوائی ،کبڈی کے انٹر نیشنل کھلاڑی محمد شکیل جٹ کی المناک موت کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،اور علاقہ بھر میں سوگ کی فضاء تھی ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں