بی ایس او بلوچستان میں سیاست کی سنگ بنیادہے

،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچ سیاست میں بی ایس اوکابنیادی کردار ہے جسے کسی صورت نظراندازنہیں کیاجاسکتا ،سابق وزیراعلیٰ

ہفتہ 10 نومبر 2018 21:49

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ،سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بی ایس او بلوچستان میں سیاست کی سنگ بنیادہے ، بلوچ سیاست میں بی ایس اوکابنیادی کردار ہے جسے کسی صورت نظراندازنہیں کیاجاسکتا ، بی ایس اوکے کارکنان کتاب اورمطالعہ سے مضبوط تعلق قائم کرکے خودکو علمی وشعوری سیاست کیلئے تیارکریں، ان خیالات کااظہار انہوں نے بی ایس اوپجارکے رہنمائوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کیا ، نشست میں بی ایس اوکے رہنمائوں بوہیر صالح ایڈووکیٹ، عابدعمربلوچ،نجیب ڈی ایم دشتی، نوید تاج، مہران بلوچ، میرجان بلوچ سمیت دیگر رہنماوکارکنان شریک تھے جبکہ نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ،امیدوار حلقہPB-47حاجی فداحسین دشتی ،مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ، ضلعی صدرمحمدجان دشتی ،ڈاکٹرمحمدنوربلوچ ، رجب یاسین ودیگر بھی موجودتھے ، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کی سیاست بی ایس اوکے بغیرنامکمل ہے ، بلوچستان میں بی ایس اوسیاست کی نرسری ہے بی ایس اونے بلوچستان کو حقیقی قیادت دی ہے ،بی ایس او کی مضبوطی کوہم سیاست کااستحکام سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ کتاب سے دوری کی وجہ سے بلوچ طلباء میں احساس بیگانگی بڑھتی جارہی ہے ،بی ایس او طلباء میں کتب بینی اورمطالعہ کی عادت پروان چڑھانے کیلئے اپنا کردارادا کرے ،کتاب دوستی اورمطالعہ کے بغیر سیاست اور سیاسی جدوجہد میں خاطرخواہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ، علم کے ہتھیارسے لیس ہوکر ہی حقیقی معنوں میں سیاسی جدوجہد کوآگے بڑھائی جاسکتی ہے ، انہوں نے کہاکہ بی ایس او طلباء کو سیاسی میدان میں متحرک کرنے پر بھرپورتوجہ دے کیونکہ موجودہ حالات میں بلوچستان کی اصل ضرورت سیاست اور سیاسی جدوجہد ہے جس کے بغیر حقوق کاحصول ممکن ہی نہیں ہے ،بی ایس او کوتعلیمی اداروں میں بہترتعلیمی ماحول کے قیام ،بہترتعلیمی نظام کیلئے کردارنبھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ نوجوانوں میں احساس محرومی اوراحساس بیگانگی کے خاتمہ کیلئے بی ایس اوکو اپناکرداراداکرنا ہوگا ،بی ایس اوکے دوست قومی فکر کے ساتھ جڑکر معاشرہ کو صحیح سیاسی سمت کی جانب گامزن کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ بی ایس اوکے نوجوان کتب دوستی اورمطالعہ کے کلچرکو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ طلباء اورتعلیمی اداروں کے ایشوز کو اٹھائیں اور ان کے حل کیلئے کوششیں کریں ، تعلیمی اداروں میں یونٹ سازی اورطلباء کے ساتھ ربط وروابط بڑھائیں اور کامریڈ شپ کلچر پیداکریں۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں