ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ طابش علی کی سربراہی میں ’’نقصانات جائزہ کمیٹی‘‘تشکیل دی گئی

پیر 1 اگست 2022 20:35

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ طابش علی کی سربراہی میں ’’نقصانات جائزہ کمیٹی‘‘تشکیل دی گئی ہے جو ضلع کیچ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیگی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ طابش علی کی صدارت میں پیر کے روز ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ڈی ایم اے ،محکمہ بی اینڈ آر ،ایریگیشن ،ایم ایم ڈی، صحت، پی ایچ ای، ذراعت ، کیسکو اور میونسپل کارپوریشن تربت سمیت دیگر اداروں کے سربراہان موجود تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طابش علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ میں بارشوں کی وجہ سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان جلد از جلد اپنی محکمے کی جانب سے سروے شروع کرکے اپنی رپورٹ کو "نقصانات جائزہ کمیٹی" میں پیش کریں تاکہ حکومت کی طرف سے بارشوں سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی کیچ اور متعلقہ اداروں کے افسران کے درمیان نقصانات جائزہ کمیٹی کے کام کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا. اس دوران کمیٹی کے کچھ ارکان نے سروے کے بارے میں اپنی قیمتی آراء اور تجاویز بھی دیں۔

واضح رہے ضلع انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے "نقصانات جائزہ کمیٹی" کا اعلان کیا ہے جس کے چئیرمن ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ ہیں اور سیکریٹری ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان دشتی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان انکے ممبران نامزد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں