سانحہ تربت،مکران ڈویژن میں آئندہ ہفتے گرینڈآپریشن کافیصلہ،ڈی جی ایف سی آپریشن کی قیادت کرینگے‘ایف سی کے 1200کمانڈوز سمیت 3 ہزار اہلکار حصہ لیں گے ‘ آپریشن میں ہیلی کاپٹرز سے بھی مدد لی جائے

اتوار 12 اپریل 2015 19:06

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) سانحہ تربت کے بعد مکران ڈویژن میں آئندہ ہفتے گرینڈ آپریشن کافیصلہ کرلیاگیا۔جس کے لئے ایف سی کے بارہ سو کمانڈوز کوتربت بلا لیاگیا ہے۔مکران ڈویژن کے آپریشن میں تین ہزار سے زائد اہلکار حصہ لیں گے جبکہ ڈی جی ایف سی آپریشن کی قیادت کرینگے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں ہیلی کاپٹرز سے بھی مدد لی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آواران میں زلزلے کے باعث مکران ڈویژن میں آپریشن نہیں کیاجاسکاتھا،آپریشن نہ ہونے کے باعث تربت کاواقعہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز تربت میں سہراب ڈیم پرکام کرنے والے پنجاب اور سندھ کے بیس مزدوروں کو رات ڈیڑھ بجے فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں