تربت، حساس اداروں اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

بدھ 17 جون 2015 15:13

تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) حساس اداروں اور ایف سی نے تربت کے علاقے مکران میں مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے ایف سی کے ساتھ مل کر مکران میں آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

آپریشن کے دوران شدت پسند کماندر بیت اللہ سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ سمیت منفی لٹریچر برآمد کرلیا گیا ۔ گرفتار کمانڈر مکران میں ایک تربیتی کیمپ چلا رہا تھا جہاں پر دہشتگردوں کی ٹریننگ کی جاتی تھی ، کمانڈر بیت اللہ متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا اور اداروں کو انتہائی مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں