تربت،مند سے دو افراد کی لاشیں برآمد،گولیاں مار کر قتل کیا گیا

پیر 22 جون 2015 11:17

تربت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء ) تربت کے علاقے مند سے دو افراد کی لاشیں ملی ۔دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے نواحی علاقے مند میں گشت کے دوران لیویز اہلکاروں کو دو لاشیں ملیں۔

(جاری ہے)

جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقتولین کی شناخت نثار اور ستار کے ناموں سے ہوئی ہے،جن کا تعلق مند ہی سے ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں