تربت میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

منگل 30 جون 2015 13:55

تربت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)بلوچستان کے علاقے تربت میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق پہلا بم دھماکہ تربت سے 8 کلو میڑ دور جوسک کے مقام پر اس وقت ہوا جب وہاں سے عسکری تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او کا قافلہ گز رہا تھا دھماکے میں 3سیکیورٹی اہلکار نائب قاصد عبدالرشید، سپاہی شاہ عمران ، سپاہی عمر حیات اور ایک شہری زخمی ہو گئے ‘ دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق بم تعمیراری پل کے قریب نصب کیا گیا تھا دوسرا بم دھماکہ تربت سے سات 70 کلو میٹر دور تمپ کے مرکزی بازار ہوا جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دیواروں کو نقصان پہنچا، دھماکے سے بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو بھی نقصان پہنچا بم سڑک کے کنارے کے نصب کیا گیا تھا دھماکے کے بعد ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں