سیاسی وژن ہی قیادت اورپارٹی پروگرام کوعوام میںمقبول بناتاہے ، میجرجمیل احمددشتی

بی این پی کی قیادت کرپشن اوراقرباپروری کے سیاہ داغ اپنے دامن میں قطعاًبرداشت نہیںکریگی

ہفتہ 23 جون 2018 19:49

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) حلقہ پی بی 47کیچ IIIمند،دشت ،گوکدان میںبی این پی کے امیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے کہاکہ سیاسی وژن ہی قیادت اوراس کی پارٹی پروگرام کوعوام میںمقبول بناتاہے ، بی این پی کی قیادت کرپشن اوراقرباپروری کے سیاہ داغ اپنے دامن میں قطعاًبرداشت نہیںکریگی ، ہم ہمیشہ عوام میںموجودرہیںگے ، اقتدارکی چکاچوندبی این پی کی قیادت کواپنے ووٹرزسے جدانہیںکریگی ، تاریخ گواہ ہے کہ قومیںدانشمندقیادت کی رہبری میںیکجاہ ہوکرترقی کے منازل طے کرتے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوںنے دشت پنودی کے ماسٹرموسیٰ ولد اللہ بخش ، ماسٹرنوربخش ولداللہ بخش کی شمولیت کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا ،علاوہ ازیںمیجرجمیل احمددشتی نے تربت میںدشت شکروکے شوکت علی ولد حاجی درمحمدسے ان کی رہائش گاہ میںملاقات کی جنہوںنے اپنے بھائیوںکے ساتھ بی این پی کے منشوراورپارٹی پروگرام پراتفاق کرتے ہوئے شمولیت اختیارکی ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں