عام انتخابات قریب آتے ہی تربت میں انتخابی مہم تیز ،جگہ جگہ پر بینرز اور پوسٹر ز آویزاں

منگل 26 جون 2018 19:38

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) الیکشن جتنے قریب آتے جارہے ہیںسیاسی پارٹیوںکی انتخابی مہم اوران کی سرگرمیوںمیںاضافہ ہوتاجارہاہے ، شاہراہوںاوراسٹریٹ لائٹس پرجھنڈے لہرائے جارہے ہیں، کارنرمیٹنگ ، شمو لیتی جلسے اوراستعفیٰ نامے لکھے اورلکھوائے جارہے ہیں، سوشل میڈیامیںاپنے اپنے امیدواروںکے جیت کے لئے جشن سلیبریٹ کئے جارہے ہیں،لیکن ضلع کیچ میں1988کے بعدپارلیمانی سیاست سے بدظن ایک طبقہ پھرسے راکھ میںچھپے چنگاریوںکوکریدرہاہے ، اس کریدکی اصل وجہ جان محمددشتی کی انتخاب میںحصہ لیناہے ، جان محمددشتی بنیادی طورپرایک تاریخ دان ، مذہب کاتقابلی مطالعہ کے عالم اور بلوچی شاعری ، لغت سازی اورعلاقائی وعالمی سیاست میںدسترس رکھتے ہیںان کاحلقہ احباب بہت ہی وسیع ہے ، جان محمددشتی کی عمر70سال ہے اوران کے حلقہ احباب میںان کے ہم عمروںکے علاوہ ٹین ایجراوریوتھ کی ایک کثیرتعدادشامل ہے ، بلوچی زبان میںان کی لکھی گئی کتابیںہزاروںکی تعدادمیںشائع کی جاتی ہیں،اب تک ان کی انگریزی کی دوکتابیںشائع کی گئی ہیں،بلوچی میںان کی 9کتابیںشائع کی گئی ہیںان کی ایک اًورقابل قدرکارنامہ بلوچی ڈکشنری ہے جس کے دوایڈیشن شائع کئے گئے ہیں،جان محمددشتی بلوچی کے ادبی وسیاسی حلقوںمیں1988میںمتعارف جب انہوںنے ’’ماہتاک بلوچی/کوئٹہ ‘‘ میںقلمی نام سے لکھاشروع کیاانہوںنے 1947سے لیکر1988تک پوری تاریخ کھول کے رکھ دی اورنام نہادسیاسی بُرجوںکوپاش پاش کردیا،ان کے ان مضامین نے بلوچ سیاست کی ازسرنوتشکیل کی اورپارٹیاںاورتنظیمیںتشکیل نًوکے مراحل سے گزارے اورپوری ادبی اورسیاسی نوجوانوںکی کھیپ سے متفق ہوکران کے حلقہ اثرمیںآگئی ،آج بیوروکریسی ، سیاست ، صحافت اورادب میںبلوچ وغیربلوچ انہیںاپنااستادورہنماتسلیم کرتے ہیں، جان محمددشتی کے بارے میںعلمی حلقے یہی یقین رکھتے ہیںکہ وہ ایک پختہ فکرعالم ہیں،انہیںتاریخ عالم پرعبورحاصل ہے ،دشتی کے Analysisاورتجزیے اورپیشین گوئیاںہمیشہ درست ثابت ہوئی ،2018کے انتخابات میںجان محمددشتی بی این پی کی ٹکٹ پرقومی اسمبلی کے حلقہ 271کیچ پرالیکشن لڑرہے ہیںجن کی سادگی اور علمی شخصیت کی اثرپزیری ایک طرف اوران کے حریف اورانہیںحاصل خلائی مخلوق کی آشیرباد،زرّودولت ایک طرف پھربھی وہ جان محمددشتی کے سامنے الیکشن لڑنے میںہچکچارہے ہیں،سیاسی ، صحافتی اورعلمی حلقے جان محمددشتی کوبلوچستان بھرمیںقومی اسمبلی کی دیگرنشستوںکے امیدواروںکے مقابلے میںمضبوط ترین امیدوارقراردے رہے ہیں،جان محمددشتی کے مقابلے میں’’باپ ‘‘کے محترمہ زبیدہ جلال ، بی این پی عوامی کے سیداحسان شاہ ، نیشنل پارٹی کے ابوالحسن الیکشن لڑرہے ہیں ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں