تربت،صوبائی وزیراطلاعات اورہائیرایجوکیشن میر ظہوراحمدبلیدی کا مکران میڈیکل کالج تربت کا دورہ

کالج کے مختلف شعبہ جات، لائبریری، میوزیم ،لیبارٹری، لیکچرہال ودیگر شعبے دیکھے

منگل 2 اکتوبر 2018 23:59

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیراطلاعات اورہائیرایجوکیشن میر ظہوراحمدبلیدی نے منگل کے روز مکران میڈیکل کالج تربت کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے کالج کے مختلف شعبہ جات لائبریری، میوزیم ،لیبارٹری، لیکچرہال ودیگر شعبے دیکھے اور طلباء سے خطاب کیا انہوں نے طلباء کوہدایت کی کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور نئے قائم شدہ ادارہ کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اپنا کردار نبھائیں ، انہوں نے کالج میں درس وتدریس پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ ہرممکن حدتک تک کالج کودرپیش مشکلات دورکرکے کالج کی ضروریات کوپوراکریں اس موقع پر انہوں نے کالج کے احاطے میں پودا بھی لگایا کالج پرنسپل نے انہیں کالج سے متعلق بریف کیا ، بعد ازاںصوبائی وزیر نے تربت بلیدہ سڑک کی تعمیرکے منصوبے کامعائنہ کیا اس موقع پر ڈی سی کیچ میجر(ر) بشیر احمد اورپراجیکٹ انجینئر رفیق احمدبھی ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیرنے کام کی رفتارمزید تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تربت بلیدہ روڈ ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے بلیدہ زعمران نہ صرف ضلعی ہیڈکوارٹرسے بلکہ سی پیک شاہراہ کے ذریعے پورے ملک سے منسلک ہوجائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں