بی این پی عوامی اوربی اے پی صوبائی سطح پر اتحادی ہیں،میر ظہور احمد بلیدی

حلقہ پی بی47کیچ کے ضمنی انتخابات میں بی این پی کے امیدوار کی بی اے پی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ مستحسن اقدام ہے، صوبائی وزیر اطلاعات میر

جمعہ 30 نومبر 2018 22:40

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات وہائیر ایجوکیشن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سنیئرنائب صدر میر ظہور احمد بلیدی نے کہاکہ بی این پی عوامی اوربی اے پی صوبائی سطح پر اتحادی ہیں ،PB-47کیچIIIکی نشست پر بی این پی عوامی کے امیدوارکی پی اے پی کے امیدوارکے حق میں دستبرداری کافیصلہ مستحسن اقدام ہے جس پرمیں اپنی اورپارٹی قیادت کی جانب سے بی این پی عوامی کے قائدین کاشکریہ اداکرتاہوں، دشت میں بی این پی مینگل کے امیدوار پر حملہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے بی این پی عوامی کے الیکشن سیل میں بی این پی عوامی کے امیدوارکی بی اے پی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرمیر اصغررند اور امیدوار PB-47کیچIIIخلیل تگرانی نے بی اے پی کے امیدوارلالہ رشید کے حق میں غیرمشروط دستبرداری کااعلان کیا ،صوبائی وزیراطلاعات وہائرایجوکیشن میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ بی این پی عوامی کے جذبہ خیرسگالی کاہم خیرمقدم کرتے ہیں اس فیصلہ پر بی اے پی کے قائد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، مرکزی نائب صدرمیر عبدالرئوف رند، وفاقی وزیرمحترمہ زبیدہ جلال اور ایم پی اے حاجی اکبر آسکانی ودیگر رہنمائوں کی جانب سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ زہری، سیکرٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ ، مرکزی رہنما میر اصغررند اورخلیل تگرانی کاشکریہ اداکرتے ہیں،جنہوں نے ہماری میڑھ کوقبول کیا اور اپنے امیدوارکو دستبردارکیا انہوں نے کہاکہ بی این پی عوامی صوبائی سطح پر بی اے پی کااتحادی ہے ہماری حتی الوسع کوشش ہوگی کہ اس اتحاد کو آگے لے جائیں اوربلدیاتی انتخابات میں بھی متحدہوکر حصہ لیںگے ،انہوں نے دشت میں بی این پی کے امیدوار میجرجمیل احمددشتی پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیا ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ گھنائونے ہتھکنڈے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش ہیں جس کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں