بی این پی نے عوام کی امنگوںکے مطابق ہمیشہ سیاسی جدوجہدکی ہے،سرداراختر جان مینگل

عوام کے احساسات اورجذبات کے عین مطابق قومی وجمہوری سیاست کوہم نے پروان چڑھایا، رکن قومی اسمبلی

پیر 3 دسمبر 2018 23:28

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائداوررکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات حلقہ PB47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کی نشست پرصاف شفاف انتخابات کویقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کے ارباب اختیاراپنامثبت کرداراداکرے ، عوام کے مینڈیٹ پرشبخون مارنے کی کسی کواجازت نہیںدینگے اورنہ ہی دھاندلی کوقبول کیاجائیگا، ان خیالات کااظہارانہوںنے تربت میںبلوچستان نیشنل پارٹی کے الیکشن سیل دشتی ہائوس میںپارٹی رہنمائوںاورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ اس سے قبل باالخصوص مکران میںپارٹی کے مینڈیٹ کودن کے اجالے اوررات کے اندھیرے میںچرانے اوراس طرح کے دیگرہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں، ایسے اقدامات کرنے سے عوام کااعتمادجمہوریت اورجمہوری اداروںسے اٹھ جائیگا، عوام کے مینڈیٹ کااحترام کیاجائے ، ہم نے ہمیشہ الیکشن کی شفافیت کو اولیت دی ہے،الیکشن ہونے چاہیے نا کہ سلیکشن ،انہوںنے پارٹی رہنمائوںاورکارکنان کوکہاکہ پولنگ کے دن اوراس سے قبل کیچ کے غیوراوربہادر اورغیرت مندعوام سے کہیں کہ وہ زیادہ اپنے ووٹ کااستعمال کریں تاکہ بی این پی کے نامزدامیدوارمیجر جمیل احمددشتی کی کامیابی کو بھاری اکثریت سے یقینی بنایاجاسکے ،انہوںنے کہاکہ ان کی کامیابی یقیناعلاقے کی پسماندگی اوربدحالی کوختم کرنے میںکسی حدتک معاون اورمددگارثابت ہوسکتی ہے ،بی این پی نے عوام کی امنگوںکے مطابق ہمیشہ سیاسی جدوجہدکی ہے ، اورعوام کے احساسات اورجذبات کے عین مطابق قومی وجمہوری سیاست کوہم نے پروان چڑھایا،انہوںنے کہاکہ کارکنان پارٹی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںاوران پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے اورخصوصاًضمنی انتخابات کے عمل پرکڑی نظررکھیں تاکہ انتخابات میںکسی قسم کی دھاندلی نہ ہوسکے انہوںنے کہاکہ رہنمااورکارکنان پولنگ کے دن الیکشن کی شفافیت کے لئے خاطرخواہ اورعملی اقدامات اٹھانے سے گریزنہ کریں ، تاکہ ہمارے مینڈیٹ کو چرانے کی کوئی جرات نہ کرسکے ، انہوںنے کہاکہ بی این پی ہی غیوربلوچ اوربلوچستانی عوام کی حقیقی سیاسی جماعت ہے جوعملی طورپرعوام کی انسانی بنیادی ضروریات سمیت قومی مفادات کے تحفظ کے لئے جدوجہددکواہمیت اوراولیت دیتی ،اورعوام کی عوامی اوراجتماعی مفادکوملحوظ خاطررکھ کرجدوجہدکررہی ہے ، وقت اورحالات کاتقاضابھی یہی ہے کہ بلوچ عوام پارٹی کومزیدمضبوط اورمستحکم بنانے میںکوئی کسرنہ اٹھارکھیں ، اس موقع پرپارٹی کے مرکزی رہنماثنابلوچ ، حلقہ پی بی 47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان میںضمنی انتخابات میں نامزدامیدوارمیجرل جمیل احمددشتی ،میرحمل بلوچ ، نے خطاب کیاجبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض واحدبلیدی نے سرانجام دئیے ، اس موقع پربی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورایم این اے آغاحسن بلوچ ، ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ ، عبدالحمیدبلوچ ایڈووکیٹ،واجہ جہانزیب بلوچ ،معروف اسکالروبی این پی کے مرکزی رہنماواجہ جان محمددشتی، ایم پی اے میراکبرمینگل ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیراحمدبلوچ ،حاجی زاہدبلوچ ،واجہ شئے نذیراحمدبلوچ ضلعی صدر ،ضلعی سینئرنائب صدرقاسم دشتی،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالواحدبلیدی ،میرباہڑجمیل دشتی ، جاڑین دشتی ایڈووکیٹ ، نزیراحمدایڈووکیٹ ، نصیرگچکی ، میرانوربلیدی ،سیٹھ امان جمعہ رکن ڈسٹرکٹ کونسل گوادر،قمبرخان بلیدی ،سعیدجان گلزار،یاسین ایڈووکیٹ اوردیگرپارٹی مرکزی اورضلعی رہنمابھی اجلاس میںموجود تھے ۔

(جاری ہے)

دریںاثنابی این پی کے جاری کردہ اعلامیہ میںکہاگیاہے کہ 06دسمبرکے ضمنی انتخابی مہم کے سلسلے میںجلسہ عام آج منعقدہوگاجس میںپارٹی کے مرکزی قائدسرداراخترجان مینگل اوردیگرمرکزی قائدین خطاب کرینگے ، بیان میںکیچ کے غیورعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ الیکشن مہم کے جلسہ عام میںاپنی شرکت کویقینی بنائیں۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں