تربت،مکران ڈویژن میں بجلی 12گھنٹوں سے منقطع ،کاروبارٹھپ،لوگ مشکلات کا شکار

ہفتہ 5 جنوری 2019 21:01

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2019ء) مکران ڈویژن میں بجلی 12گھنٹوں سے منقطع ،کاروبارٹھپ،لوگ مشکلات کا شکاررہے۔بلوچستان کے شہر تربت ،گوادر،پنجگورسمیت مکران بھرمیں ہفتہ کے روز صبح پانچ بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہی،بجلی کی بندش سے مکران ڈویژن کے تینوں اضلا ع کیچ،گوادراورپنجگورمیں دن بھربجلی بندرہی،بجلی کی بندش سے پورے مکران میں کاروبارشدیدمتاثراورعوام مشکلات سے دوچاررہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کیسکو ذرائع کیمطابق ایران میں نمی کے باعث بجلی منطقع ہوئی تھی اوردن کو مندٹوتربت اورایران میں مین ٹرانسمیشن لائن میں مرمت کا کام جاری کیاگیااسلئے شام چاربجے بجلی بحال کرسکے،عوام اورکاروباری طبقہ سے کیسکومعزرت خواہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں