تربت،ٹیچنگ ہسپتال کیچ میں ایم سی ایس پی کے تعاون سے فیملی پلانگ ٹریننگ یونٹ کا افتتاح

ہفتہ 5 جنوری 2019 21:01

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2019ء) ٹیچنگ ہسپتال کیچ میں ایم سی ایس پی کے تعاون سے فیملی پلانگ ٹریننگ یونٹ کا افتتاح ڈائریکٹر ہیلتھ جنرل بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر ایم سی ایس پی کے پروگرام منیجر عبدالواحد بلوچ ، ایم ایس سیول ہسپتال کیچ ڈاکٹر کہور خان بلوچ ، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر فاروق رند ، سینئر گائنالوجسٹ ڈاکٹر فوزیہ ، ڈاکٹر میر یوسف ، ایم سی ایس پی کے پروگرام آفیسر مریم برووی اور دیگر موجود تھے افتتاحی تقریب سے ڈائریکٹر ہیلتھ جنرل منیجر بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ ، عبدالواحد بلوچ ، ڈاکٹر کہور خان بلوچ ،ڈاکٹر فوزیہ ، ڈاکٹر یوسف بلوچ ، ڈاکٹر فاروق رنداور دئگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی ایس پی کے تعاون سے کوئٹہ کے بعد کیچ میں یہ دوسرا فیملی پلاننگ یونٹ ہے جہاں پر ڈاکٹروں اور میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نئے آنے والے اسٹوڈنٹس کو تربیت دی جائے گی مقررین نے کہا کہ اس وقت تربت سیول ہسپتال میں دو ڈاکٹر وں کو تربیت دی گئی ہے اس یونٹ کے قیام سے اپنے علاقے کے مزید ایل ایچ ویز اور ڈاکٹرز کو گائنالوجسٹ کی تربیت دی جائے گی جو مختلف علاقوں میں خواتین کی بیماریوں سے متعلق شعور و آگاہی بیدار کریں گے ڈائریکٹر ہیلتھ جنرل بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا کہ اس یونٹ کو چلانے کیلئے ہم سے جو بھی تعاون ہوگا ہم کریں گے یہ اس علاقے کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ کوئٹہ کے بعد کیچ میں یہ یونٹ قائم ہوا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہاں کے قابل ڈاکٹرز اور اسٹاف اس یونٹ کو اسکے اہداف کے مطابق چلائیں گے انھوں نے کہا کہ اس وقت ذچہ بچے کے جو مسائل درپیش ہیں انکے تدارک کیلئے یہ یونٹ انتہائی سود مند ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں