تربت ،ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو سزائیں ملنا نا گزیز ہے ، ٹھیکیدار زبیر احمد بلوچ

ہفتہ 5 جنوری 2019 21:06

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2019ء) ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو سزائیں ملنا نا گزیز ہے ، لٹیرے نامنہاد عوامی نمائندوں نے ملکی خزانے کو لوٹ کر غریب عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے یہاں کوئی اپنی بادشاہت قائم نہیں کر سکتا ہے ، بلوچستان میں سابقہ دور حکومت میں خزانے کو ایسے بے دردی سے لوٹا گیا کہ لوٹ کی رقم پانی کی ٹینکیوں میں بھی سما نہ پائی اور غریب عوام نان شبینہ کا مختاج رہی ، موجودہ جام کمال کی حکومت اس عزم کا عیادہ کر چکی ہے کہ صوبائی دولت کا اصل مالک صوبے کے غریب عوام ہیں اور ان کی سہولت و آرائش کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے لا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما ٹھیکدار زبیر احمد بلوچ نے اپنے جاری کر دہ ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل تمام اراکین بے داغ ما ضی کے مالک ہیں جن کے پیچھے نیب اور انٹی کرپشن کی ٹیمیں نہیں پڑی ہیں انہوں نے کہا کہ اس بات سے عوام اچھی طرح سے واقف ہیں کہ بڑے بڑے نعرے بلند کرنے والے نامنہاد قوم پرست لیڈروں نے چھپ سادھ کیوں لے رکھی ہے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے صوبے کے غریب عوام کی دولت کو اپنی جاگیر سمجھ کر بے دردی سے لوٹا جیسے کٹی ہوئی کلائی سے خون بہہ رہا ہو، زبیر بلوچ نے مزید کہا کہ اب غریب نان شبینہ کا محتاج نہیں ہوگا اب ایک ایک غریب کی داد رسی ہوگی اور یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان عوامی کے نمائندے بڑے بڑے قوم پرستوں کو مات دے گئے ہیں اور عوام کا سیلاب ان کے پیچھے ہیں اور عوام کی کثیر تعداد کا بلوچستان عوامی پاڑتی کے جھنڈے تلے جمع ہونا اس بات کی غماذ ہے کہ عوام اب ان کھوکھلے نعرہ بازوں کی حقیقت سے واقف ہو چکے ہیں اور اب ان کے جھانسے میں نہیں آنے والے ہیں ٹھیکدار زبیر نے مزید کہا کہ بہت جلد صوبے کے غیرب عوام کی قسمت بدل رہی ہے ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں