تربت،ایم پی اے ماہ جبین شیران صوبائی سیکرٹری پالیمنٹرین مقرر،اہل علاقہ کااظہارمسرت۔ا

بدھ 16 جنوری 2019 23:53

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) ایم پی اے ماہ جبین شیران صوبائی سیکرٹری پالیمنٹرین مقرر،اہل علاقہ کااظہارمسرت۔اسمبلی ذرائع کے مطابق تربت ضلع کیچ سے خصوصی نشست پر منتخب بلوچستان اسمبلی کی رکن محترمہ ماہ جبین شیران بلوچ صوبائی سیکرٹری برائے محکمہ لاء اینڈ پالیمنٹری آفیئرز اورترقی برائے خواتین مقرر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انکے علاقے تربت ضلع کیچ کے عوام نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انکوذمہ داری دینے سے عوا م بلخصوص خواتین کی دلی مسرت ہوئی ہے امیدہے وہ علاقے کے عوام کی بہترترجمانی کرکے عوام کے مفادمیں جامع اورموثرپالیسی سازی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں