تربت، ضلع کیچ کے علاقہ تمپ کے رہائشی کی علاج کیلئے مخیر حضرات سے امداد کی اپیل

منگل 22 جنوری 2019 20:30

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ضلع کیچ کے علاقہ تمپ کے رہائشی بلوچی زبان کے شاعر ظفر اقبال کاکم سن بیٹا حمل ظفربلوچکینسرکے مرض میں مبتلاہے جو اس وقت کراچی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے ڈاکٹروں کے مطابق اسکے علاج کیلئے چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم کی ضرورت ہے کیچ سول سوسائٹی تربت،یوتھ ایکشن کمیٹی کیچ اور سماجی تنظیموں نے حمل ظفر کی علاج کیلئے تربت بازار، یونیورسٹی،کالجز اور اسکولوں میں چندہ مہم شروع کردیا ہے انھوں نے کیچ کے مخیر حضرات،علاقے کے ایم پی ایز، منسٹرز سینیٹر اور ایم این اے سے اپیل کی ہے کہ وہ حمل ظفر کی علاج کیلئے اپنا قومی فریضہ ادا کریں انھوں نے کہا کہ ایک انسان کی زندگی کو بچانا دنیا میں انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے دنیاوی فضول چیزوں کیلئے ہم لاکھوں روپے خرچ پانی کی طرح بہاتے ہیں اگر ہم نے ایک معصوم کی زندگی کو بچانے کیلئے اپنے خزانے سے چند پیسے خرچ کرلیئے اس کا اجر ہم سب کو اسی دنیا میں ملے گا۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں