تربت ،پارلیمنٹ کی سپریمیسی اور عدلیہ کی آزادی سے ہی عوام کے لیے ریلیف کی راہیں نکل سکتی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بدھ 13 فروری 2019 22:46

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سویلین بالادستی، پارلیمنٹ کی سپریمیسی، عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ترقی پسند قوم پرستوں اور ملکی مین اسٹریم کی تمام سیاسی جمہوری قوتوں کے یکجاہ و یکمشت ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا ہے، پارلیمنٹ کی سپریمیسی اور عدلیہ کی آزادی سے ہی عوام کے لیے ریلیف کی راہیں نکل سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تربت کے مضافاتی علاقہ تنزگ میں معروف شخصیت ڈاکٹر محمد اقبال بلوچ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں شرکاء اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ظہرانہ میں پارٹی قائدین و کارکنان اور علاقائی معتبرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سابق وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے ظہرانہ کے انعقاد پر ڈاکٹر محمد اقبال بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ گھر اور تنزگ ہمارے لیے نئے نہیں ہیں بلکہ نیشنل پارٹی اور اس سے قبل بی این ایم کے قیام اور اس کی جدوجہد کو منظم کرنے کے ضمن میں ڈاکٹر محمد اقبال کے والد صاحب، ان کے بزرگوں، ان کے عزیز و اقارب اور تنزگ کے بے لوث عوام نے اہم و کلیدی کردار ادا کیا ہے جن کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ بار بار کی مارشل لاؤں نے ملک کی جمہوری، سیاسی و آئینی اداروں اور معیشت کو پنپنے کا موقع نہ دیا، مہذب دنیا انسانی حقوق کے معراج تک پہنچ چکی ہے مگر ہمارے ہاں آج تک بنیادی حقوق میسر نہیں، انہوں نے کہاکہ جمہوریت دراصل عوام کی حاکمیت اور انسانی حقوق کے بقاء و تحفظ کا نام ہے، ملک کی عوام نے جمہوری اداروں کی حاکمیت کے لیے کھٹن اور مشکل جدوجہد کی ہیں اور اس جدوجہد کے دوران عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہر دس سال بعد اسی نکتہ سے جدوجہد شروع کرتے ہیں کہ جہاں سے شروع کی تھی، انہوں نے کہاکہ میں ایمانداری سے کہتا ہوںکہ نیشنل پارٹی بلوچ بقاء کی آخری امید ہے اور نیشنل پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں میں یہ سکت اور گنجائش نہیں کہ وہ بلوچستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جراتمندانہ پوزیشن اپنائیں، نیشنل پارٹی سیاسی کارکناں اور عوام کی میراث جماعت ہے، ظہرانہ اجتماع سے نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی صدر محمد جان دشتی اور میزبان ڈاکٹر محمد اقبال بلوچ نے بھی اظہار خیال کیا

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں