آبادی سے دور تربت یونیورسٹی میں جامع مسجد کا نہ ہونا افسوس ناک ہے ،جمعیت طلبا اسلام

بدھ 13 فروری 2019 22:46

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) آبادی سے دور تربت یونیورسٹی میں جامع مسجد کا نہ ہونا افسوس ناک ہے ،یونیورسٹی آف تربت میں میں جمعة المبارکہ کے دن تعلیمی اوقات میں طلباء کو جمعہ کے مبارک دن میں نماز جمعہ نصیب نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار جمعیت طلبا اسلام تربت یونیورسٹی یونٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف تربت نے مختصر عرصے میں انتھائی محنت اور لگن سے بلوچستان میں اپنا الگ مقام بنایا ہے یہ مقام یونیورسٹی انتظامیہ اساتذہ اور خاص طور پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی انتھائی خلوص اور لگن کا نتیجہ ہے کہ یونیورسٹی اپنے تمام شعبہ جات میں کامیابی کے ساتھ کیچ اور مکران کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہا ہیں مگر یونیورسٹی آف تربت میں شعبہ اسلامیات کے ڈپاٹمنٹ نہ ہونے کے سبب ہر سال کئی طلباء مایوس ہو کر واپسی کی راہ لیتے ہیں اور دوسری طرف جو طلباء یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں وہ بھی پنچ وقتہ نماز اور خصوصا جمعة المبارکہ کے مبارک نماز سے بھی محروم رکھا جارہا ہے جو انتھائی افسوس ناک اور قابل تشویش ہے جس پر فورا توجہ کی ضرورت ہے کیوں کہ اسکا متبادلہ قرب و جوار میں کوئی اور جامعہ مسجد بھی نہیں ہے تولہذا ہم سینکڑوں طلباء کی تواسط سے وائس چانسلر آف تربت یونیورسٹی جناب ڈاکٹر عبدالرزاق صابر سے درخاست کرتے ہیں کہ یونیورسٹی آف تربت میں سب سے پھلے جامعہ مسجد اور شعبہ اسلامیاب قائم کیا جائی

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں