جسٹس ظہیر الدین کاکڑکا تربت سینٹرل جیل کا دورہ ،قیدیوںسے انکے مسائل اورکیسوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی

جمعہ 15 فروری 2019 22:32

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ظہیر الدین کاکڑکا تربت سینٹرل جیل کا دورہ ،قیدیوںسے انکے مسائل اورکیس کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔دورے کے موقع پر روزی خان بڑیچ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ اور عبدالقیوم لہڑی انسفکشن جج بلوچستان ہائی کورٹ انکے ہمراہ تھے۔جبکہ اس موقع پر رفیق احمد لانگو سیشن جج تربت ،منور علی بلوچ جوڈیشل مجسٹریٹ تربت ،نگران سپرنٹنڈنٹ جیل مراد بخش رئیس، ڈی۔

ایس۔پی فریداحمدبزنجو اور اے ایس پی جیل منیر احمد شے تگری انکے ہمراہ تھے جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سینٹرل جیل کے بیرکوں کا دورہکیا،جیل اور قیدیوں کے مسائل سے پر انہیںبریفنگ دی گئی اس موقع پر جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے کہا کہ مارچ کے 7تاریخ کو بلوچستان ہائی کا بنچ تربت آئیگا اور تمام دائر اپیلوں پر فیصلہ دے گا۔

(جاری ہے)

گوادر کوسٹ گارڈ کے دو فیمیل قیدیوں کے مقدمے کو گوادر کورٹ سے تربت کورٹ منتقل کرنے کابھی حکم دے گاانھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جیلوں میں پابند سلاسل تمام قیدیوں کو یکسان سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ قیدیوں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کیا جائے تاکہ وہ باہر نکل کر ایک شریف شہری کی طرح زندگی بسر کرسکیں انھوں نے کہا کہ قیدیوں کو معیاری اور ،مناسب کھانے کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے قیدیوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے ،اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل مراد بخش رئیس نے انہیں جیل کے مسائل اورقیدیوں کے مشکلات کے حوالے سے بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں