تربت،ایکشن میرانی ڈیم کمیٹی نے میرانی ڈیم سے گوادر کو پانی کی فراہمی پر احتجاج کی دھمکی دے دی

جمعہ 15 فروری 2019 22:32

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ایکشن میرانی ڈیم کمیٹی نے میرانی ڈیم سے گوادر کو پانی کی فراہمی پر احتجاج کی دھمکی دے دی ، گوادر کی آبادی کو سوڈ ڈیم اور شادی کور ڈیم سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،میرانی ڈیم کا پانی دشت کے کمانڈ ایریاز کے ذراعت کیلئے ناکافی ہے میرانی ڈیم ایکشن کمیٹی نے میرانی ڈیم سے گوادرکی آبادی کو پانی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرانی ڈیم کے تعمیر کا مقصد دشت کے ذرعی علاقوں کو پانی فراہم کرنا ہے گوادر کو میرانی ڈیم سے پانی کی فراہمی ہنگامی بنیادی پر عارضی تھی حالیہ بارشوں سے سوڈ ڈیم اور شادی کور ڈیم میں اچھا خاضا پانی جمع ہوچکا ہے جو چار سال سے گوادر کی آبادی کیلئے کافی ہے میرانی دیم پر لگے واٹرز پم اور دیگر مشینری فوری طور پر مذکورہ ڈیموں کے سائیٹ پر منتقل کیا جائے میرانی ڈیم کا پانی صرف دشت کے ذراعت کیلئے ہے میرانی ڈیم ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ محکمہ ایریگیشن اور ذراعت ٹینکر مافیا کے ساتھ مل کر میرانی یم سے لاکھوں روپے کما رہا ہے ہم متعلقہ محکموں اور ٹینکر مافیا پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پانی کے حصول کیلئے آئندہ میرانی ڈیم کا رخ نہ کریں انھوں نے کہا کہ حالیہ خشک سالی کے نتیجے میں دشت کے ذراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ذمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے مزید نقصانات کے متحمل نہیں ہوسکتے میرانی دیم میں حالیہ بارشوں سے جو پانی ذخیرہ ہوا ہے اگر یہ صرف دشت کے ذراعت کیلئے استعمال لایا جائے زمیندار پھر سے اپنے پائوں پر کھڑے رہنے کے لائق بن سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ میرانی ڈیم ایکشن کمیٹی بر ملا ایہ اظہار کرتا ہے کہ میرانی ڈیم سے گوادر کی آبادی کو پانی کی فراہمی بند کیا جائے اگر ہمار مطالبہ کو نظر انداز کیا گیا تو شدید احتجاج کرکے گوادر کو فراہم کرنے والے ٹینکروالے ٹینکروں کا راستہ روکیں گے ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں