ًایف سی سائوتھ بلوچستان کے زیر اہتمام علاقہ شاپک میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی افتتاحی

E ایف سی علاقے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی،آئی جی ایف سی میجر جنرل سعید احمد کا خطاب

بدھ 17 اپریل 2019 23:15

Wتربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) ایف سی سائوتھ بلوچستان کے زیر اہتمام ضلع کیچ کے علاقہ شاپک میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی ایف سی میجر جنرل سعید احمد ناگرا مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ علاقے کے معتبرین جن میں کہ سعید احمد، غفور بلوچ، اختر بلوچ، دیدگ گچکی ، محراب گچکی، اقبال گچکی ، منذور گچکی، ماسٹر گلاب، ماسٹر امجد ، مہران گچکی اور نعمت اللہ کے علاوہ اسکول کے اساتذہ اس تقریب میں شامل تھے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول شاپک عرصہ دراز سے خستہ حالت میں تھی جس کی وجہ سے علاقے کے بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑہ رہا تھا علاقے میں تعلیم کے گرتے ہوئے معیار اور لوگوں کی درخواست پر ایف سی سائوتھ عوام کی بہتری کے لیے اس اسکول کی تعمیر و مرمت اپنی مدد آپ کے تحت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساتھ نے کہا کے ایف سی علاقے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ علاقے میں تعلیم کے فروغ اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور ایف سی ساوتھ کی ہمشہ سے یہی کوششیں رہی ہے کہ علاقے کے لوگوں کو بہتر سے بہتر تعلیم کے مواقع اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر تقریب میں شرکا نے ایف سی ساتھ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایف سی ساتھ کے علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے علاوہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور آئی جی ایف سی کے اس اقدام کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر آئی جی ایف سی نے اساتذہ اور طلبا میں تحائف تقسیم کئے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں