تربت ،ایکسائز اور اے این ایف کے عملے کی کارروائی ،30کلو گرام چرس قبضے میں لے لی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:08

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) تربت‘ ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس کیچ کی کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کے 30کلوگرام چرس برآمد، موٹرسائیکل تحویل میں لے لی، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ، ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس افیسر کیچ بیبگرطارق گورگیج نے ایکسائز آفس میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایک خفیہ اطلاع پر انہوں نے گزشتہ روز ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس کی قیادت وہ خود کررہے تھے ، چھاپہ مارٹیم میں اے ای ٹی او محمد سلیم بلوچ، اے ای ٹی او رضائی بلوچ، اے ای ٹی او رفیق احمد ، اے ای ٹی او مہراللہ ، انسپکٹر الطاف حسین ، انسپکٹر عبدالمجید ، انسپکٹر غلام رسول ، انسپکٹر حامد علی ، انسپکٹرمنظور احمد ، ہیڈکانسٹیبل لعل بخش اور کانسٹیبل زاہد علی ، گل محمد ،محمد شریف ودیگر کانسٹیبلان شامل تھے چھاپہ مارٹیم نے کیچ کورکے شمال کی طرف ناکہ بندی کے دوران رات ساڑھے 8بجے مشرق کی طرف سے آنے والی موٹرسائیکل کورکنے کا اشارہ کیا مگر موٹرسائیکل سوارنے عملہ کو دیکھ کر بھاگ نکلنے کی کوشش کی جس پر چھاپہ مارٹیم نے موٹرسائیکل سوارکومشکوک جان کر ان کا فوری طورپر تعاقب کیا جس پر تھوڑی دورجاکر انہوں نے موٹرسائیکل چھوڑ دی اور دریائے کیچ کی جھاڑیوں میں چھپ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، چھاپہ مارٹیم نے موٹرسائیکل کی تلاشی کے دوران موٹرسائیکل پرلدی گون سے 30کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کے پختہ چرس برآمد کرلئے جن کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ،موٹرسائیکل ایرانی ساختہ بغیر نمبر پلیٹ تھا ، ای ٹی او کیچ بیبگر طارق گورگیج نے مزید بتایاکہ محکمہ ایکسائز کے سیکرٹری ڈاکٹراسلم بلوچ ،ڈائریکٹرجنرل سائوتھ محمد زمان اور ڈی جی نارتھ طارق الرحمن نے محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس ونگ کو بحال کرکے فعال ومتحرک کرنے کی سخت ہدایات دی ہیں جس پر محکمہ ایکسائز نے کیچ میں منشیات کی روک تھام کیلئے سرگرمیاں تیزکردی ہیں اور وقتاً فوقتاً محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرے گی ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں