تربت ، دو مسلح گروہوں میں جھڑپ، 8افراد اغواء، ایک شخص زخمی

مغویان کی بازیابی کیلئے تحقیقات کیساتھ سرچنگ کاآغاز

ہفتہ 6 جولائی 2019 22:35

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2019ء) دشتک زامران میں دو مسلح گروہوں میں جھڑپ، 8افراد اغواء، ایک شخص زخمی،مغویان کی بازیابی کیلئے تحقیقات کیساتھ سرچنگ کاآغازکردیاگیا اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ سے متصل پاک ایران کے سرحدی علاقہ دشتک زامران میں جمعہ کی صبح دو مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 8افراد کو ایک مسلح گروہ نے اغواء کر کے نامعلوم مقام منتقل کردیااور مغویان کے ایک گاڑی اورموٹرسائیکل بھی ساتھ لئے گئے جبکہ اس دوران ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ‘ اغواء شدہ افراد کا تعلق تمپ اور مند سے ہے ،اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد کو کالعد م تنظیم نے اغواء کرلیاہے‘ان کے نام منظورجلال‘آصف گاجیان،عابدبلوچ،جمشیر،رشید اوروہاب ودیگر شامل ہیں،تاہم اس واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں،ذرائع کے مطابق انتظامیہ ،فورسز اورحساس اداروں نے دہشت گردوں کیخلاف تحقیقات کاآغازکردیاہے اورشہریوں کی تحفظ کیلئے مختلف علاقوں میں شرچ آپریشن جاری ہے تاکہ مغویان کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں