سابق ایم پی اے میررئوف رند کی کوششوں سے ضلع کیچ کے تین مریضوں کیلئے حکومت بلوچستان نے فنڈزجاری کردیئے

ہفتہ 6 جولائی 2019 22:35

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2019ء) سابق ایم پی اے میررئوف رند کی کوششوں سے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے ضلع کیچ کے تین مریضوں کیلئے حکومت بلوچستان نے فنڈزجاری کردیئے،اہلخانہ کا میر رئوف رند کاشکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدراورسابق ایم پی اے میر عبدالرئوف رند نے کہا ہے کہ ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مرض میں مبتلا مزید تین مریضوں کو بلوچستان عوامی انڈوونمنٹ فنڈ ز کے تحت علاج کے غرض سے متعلقہ ہسپتالوں میں رقوم بھیجے گئے ہیں جہاں پر انکا علاج جاری ہے انھوں نے کہا کہ گیارہ سالہ بچی امبر عبدالغفار جس کا تعلق مند سے ہے جس کے علاج کیلئے متعلقہ ہسپتال کو 25 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں ،اٹھارہ سالہ نوجوان سہیل ایوب بلوچ جس کا تعلق بھی مند سے ہے علاج کیلئے 25 لاکھ روپے جاری کیئے جا چکے ہیں ،اہلیہ نعمت اللہ سفر دشتی دشت کا رہائشی ہے علاج کیلئے 30 لاکھ روپے جاری کیئے جا چکے ہیں اسی طرح تمپ کے رہائشی بارہ سالہ بچہ حمل ظفر اقبال کو بلوچستان عوامی انڈوونمنٹ سے علاج کیلئے متعلقہ ہسپتال کو 35 لاکھ روپے پہلے ہی جاری کیئے جاچکے ہیں انھوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان ، صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ ، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا تعاون کرنے پر بے حد شکرگزار ہوں انھوں نے کہا کہ امبر کیس کے سلسلے رائیزنگ یوتھ آف بلوچستان کے کردار کو سرہاتا ہوں کہ انھوں نے اس حوالے سے اپنا قومی کردار احسن طریقے سے نبھایا ہے ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں