تربت پولیس نے مفرور ملزم کو دھر لیا ،ملزم بی سی اہلکار کے قتل میں مطلوب تھا

پیر 8 جولائی 2019 22:42

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) تربت پولیس نے مفرور ملزم کو دھر لیا ،ملزم بی سی اہلکار کے قتل میں مطلوب تھا پولیس کے مطابق تربت سٹی پولیس نے ایس ایس پی کیچ میر حسین لہڑی کی ہدایت پر ایس ایچ او تربت سٹی پولیس عبدالستار دشتی کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم یعقوب ولد دلمراد کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم بی سی کے اہلکار کے قتل میں ملوث ہے جو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا ایس ایچ او عبدالستار دشتی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کیلئے متحرک ہو گیا ہے گزشتہ چند مہینے سے پولیس نے ایس ایس پی کیچ میر حسین لہڑی کی خضوصی ہدایت پر کئی مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتاریوں کو سلسلہ جاری ہے جرائم پیشہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے چایئے وہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہوں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں بھرتی جائے گی انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرے انشاء اللہ جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں