تربت،شہید مولا بخش دشتی کا نواں یوم شہادت نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام بڑے احترام و عقیدت کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 11 جولائی 2019 23:23

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) شہید مولا بخش دشتی کی نواں یوم شہادت سرکٹ ہائوس تربت میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام بڑے احترام و عقیدت کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر شہید مولابخش دشتی سمیت تمام شہداء کے قومی جہد اور جزبے کو خراج عقیدت پیش کی گئی یوم شہادت کی تقریب میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجارکے ضلعی کارکنوںاور رہنمائوں کے علاوہ مرکزی رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراورسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید مولابخش دشتی سمیت نیشنل پارٹی کے تما م شہداء فکر کا سرچشمہ تھے جنھوں نے اپنے فکر کو دلائل کے ساتھ آئین کا حصہ بنایاجو بلوچ قوم کے آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں انکے فلسفے اور فکر کو لیکر ہمیں آگے چلنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ موت برحق ہے یہ قدرت کا قانون ہے اسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا لیکن خوش قسمت وہ ہے جو قوم کی خاطر مرے مولا بخش دشتی نے اپنی ساری زندگی بلوچ قوم کو ایک تابناک زند گی دینے کیلئے وقف کیا تھا آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن انکے افکار ہماری روح کے اندر موجود ہیں جن کو لیکر انکے ادھورے مشن کو پورا کریں گے انھوں نے کہا کہ ریاست سیاسی جمہوری قوتوں کو ختم کرنے کیلئے ایسے منفی حالات پیدا کررہی ہے کہ جو بلوچ نیشنلزم کیلئے زہر قاتل ہے معاشرے میں کرپشن،خوف اور داداگری کا نظام متعارف کیا جا رہے اس نظام میں ایسی نسل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو صرف وٹس اپ اور فیس بک پر مصروف دکھائی دے یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں سیاست شجر ممنوعہ بنایا گیا ہے انھوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ پارلیمنٹ اور میڈیا کو یرغمال بناکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے اپوزیشن کو آواز بلند کرنے پر انکے گاڑیوں میں منشیات رکھا جاتا ہے اورجیل پہنچانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ایوب خان کے دور حکومت میں تمام بلوچ سیاسی لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا گیا لیکن تاریخ آج بھی سیاسی اسیروں کو سنہری الفاظ میں یاد کرتی ہے موجودہ حکومت طاقت کے نشے میں چور ہوکر جمہوری سوچ کو دبانے کی ناکام کوششیں کررہا ہے حکومت کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے انہوںنے کہا کہ اٹھارویں ترمیم ملک و قوم کے خلاف ایک سازش ہے نیشنل پارٹی اس قومی مسلئے پر اپوزیشن کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی انہوںنے کہا کہ بلوچستان کی ساحل وسائل کی تحفظ کیلئے نیشنل پارٹی نے سودا کیا اور نہ ہی کرے گی گوادر کے غریب عوام کی جدی و پشتی زمینوں پر طاقت کے زور پر قبضہ کالا قانوں کے تحت کیا جارہا ہے اس کالے قانون کے خلاف نیشنل پارٹی سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابولحسن بلوچ، ناظم الدین ایڈووکیٹ ،حمید انجینئر ،نثار احمد بزنجو،نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی صدر محمد جان دشتی، ضلعی نائب صدر مشکور انور،بی ایس او پجار تربت زون کے صدر نوید بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تجدید و فکر کا ہے مولابخش دشتی اور دیگر شہداء کے فلسفے پر چل کر تاریخ کو زندہ رکھا جا سکتا ہے مولابخش دشتی بلوچ نیشنلزم کا ایک رہبر تھا جس نے ہر وقت آنے والے خطرات کی پیشنگوئی کی ہے شہد نے جو بھی پیشنگوئیاں کی ہیں آج وہ سچ ثابت ہورہی ہیں انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی شہید مولابخش دشتی کا ایک خواب ہے جو اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہے مقررین نے کہا کہ دو کشتیوں پر سوار لیڈر آ ج اسلام آباد میں بیٹھ کر مذاق بنے ہوئے ہیں سوشل میڈیا میں انکی جگ ہنسائی ہورہی ہے انکی وجہ سے بلوچستان کا نام بدنام ہورہا ہے نیشنل پارٹی کے لیڈرز 26 سالوں سے اسلام آباد میں بیٹھے رہے لیکن کسی نے ان پر انگلی نہیں اٹھائی اسی لیئے آج وہ عوام کے سامنے سرخ روح ہیں ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں